یمن میں سرکاری فوج کے تربیتی کیمپ پر خودکش حملہ 60 اہلکار ہلاک

یمن کے شہر عدن میں خودکش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کو فوجی کیمپ سے ٹکرا دیا،غیرملکی خبررساں ایجنسی

خود کش حملے مین 40 سے زائد اہلکار زخمی بھی جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، سرکاری حکام فوٹو : فائل

یمن میں سرکاری فوج کے تربیتی کیمپ پر خود کش حملے میں 60 اہلکار ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر عدن میں خودکش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کو فوجی کیمپ سے ٹکرا دیا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ فوج کے تربیتی کیمپ کی عمارت زمین بوس ہوگئی۔ سرکاری حکام نے واقعے کے نتیجے میں 60 اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ 40 سے زائد زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : یمن میں اتحادی افواج کی بمباری سے 4 ڈاکٹر ہلاک


غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سرکاری فوج کے جس تربیتی کیمپ پر حملہ کیا گیا ہے وہاں فوجی اہلکاروں کے علاوہ حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی افواج کی حمایتی ملیشیا کے ارکان کو بھی تربیت دی جاتی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : یمن میں اسکول پر حملے میں 10 بچے جاں بحق

حملہ ایسے وقت کیا گیا جب یمن اور سعودی عرب کے درمیان 17 ماہ سے جاری کشیدگی ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں اور اس سلسلے میں امریکا نے ایک امن منصوبے کا اعلان کیا تھا جب کہ حوثی باغیوں نے بھی مذاکرات میں شامل ہونے کی مشروط آمادگی ظاہر کی ہے۔

 
Load Next Story