لوئردیرمیں جماعت اسلامی کےمقامی رہنما پر حملہ بھائی اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق

پولیس کی جوابی فائرنگ سے بچنے کے لئے حملہ آور نے دریائے پنجگوڑہ میں چھلانگ لگادی۔


ویب ڈیسک August 29, 2016
واقعہ کا مقدمہ درج کر کے حملہ آور کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے، پولیس. فوٹو؛ فائل

رباط کے علاقے میں جماعت اسلامی کے رہنما شاد نواز خان پر قاتلانہ حملے میں ان کے بھائی اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئردیر کے علاقے رباط میں جماعت اسلامی کے رہنما شاد نواز خان پر نامعلوم شخص نے قاتلانہ حملہ کردیا، حملے میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما شاد نواز خان محفوظ رہے تاہم ان کے بھائی اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے، پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور نے دریائے پنجگوڑہ میں چھلانگ لگا دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر کے حملہ آور کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے تاہم ابتدائی طور پر حملے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں