ڈی میوچلائزیشن ایکٹ کے تحت مختلف دستاویزمنظور

اثاثوںکی ری ویلیوایشن،واجبات ومیمورنڈم اینڈآرٹیکل آف ایسوسی...


ایکسپریس July 24, 2012
ملک میں اسٹاک ایکسچینجز کی ڈی میوچلائزیشن اور انٹیگریشن سے کیپٹل مارکیٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔فوٹو: اسٹاک پی کے۔ کام

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اسٹاک ایکسچینجز کارپوریٹائزیشن، ڈی میوچلائزیشن اینڈ انٹیگریشن ایکٹ 2012 کے تحت اسٹاک ایکسچینجز کی طرف سے اسٹاک ایکسچینجز کے اثاثہ جات کی ری ویلیو ایشن اور واجبات و میمورنڈم اینڈ آرٹیکل آف ایسوسی ایشن سمیت دیگر جمع کرائی جانے والی مختلف دستاویزات کی منظوری دیدی ہے۔

اس ضمن میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں اسٹاک ایکسچینجز کی ڈی میوچلائزیشن اور انٹیگریشن سے کیپٹل مارکیٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔ اعلامیے میں بتایا گیاکہ ایس ای سی پی نے اسٹاک ایکسچینجز کے بااختیار سرمائے اور پیڈ اپ کیپٹل کی بھی منظوری دیدی ہے،

اس کے علاوہ ایس ای سی پی نے اسٹاک ایکسچینجز کے 5 سالہ ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دیدی ہے،اسٹاک ایکسچینجز میں ایس ای سی پی کے 6 ڈائریکٹرز بھی نامزد کیے گئے ہیں جو فرسٹ ڈائریکٹرز کے طور پر کام کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں