وزیراعظم کرپشن چھپانے کے لیے تمام ادارے تباہ کررہے ہیں عمران خان

پاناما اسکینڈل کو کوئی مسترد نہیں کر سکتا لیکن نیب نے اب تک نوٹس جاری نہیں کیا، چیئرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک August 29, 2016
پاناما لیکس کے معاملے میں وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا، عمران خان فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ملک کے تمام ادارے تباہ کررہے ہیں۔

بنی گالا اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ قانون ہیں اورجب 8 دن جیل کاٹی تو وہاں صرف غریب ہی دیکھے، ملک کے سارے بڑے بڑے ڈاکو پارلیمنٹ میں ہیں، نیب اور ایف بی آر کی ساکھ بالکل ختم ہوگئی ہے، پاناما اسکینڈل کو کوئی مسترد نہیں کر سکتا لیکن نیب نے اب تک نوٹس جاری نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 90 کے مطابق وزیراعظم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں لیکن وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں آکر جھوٹ بولا، وہ اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ملک کے تمام اداروں کو تباہ کررہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاناما لیکس پر تحریک انصاف کی درخواست

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا ریکارڈ مایوس کن ہے،7ستمبر کوالیکشن کمیشن کا امتحان ہے، اب اسے ثابت کرنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف(ن) لیگ نہیں۔ حکومت مخالف جلسوں سے متعلق عمران خان نے کہا کہ وہ اپوزیشن لیڈر ہیں، ملک میں پھیلی کرپشن کی وجہ سے اداروں کی تباہی پر آواز بلند کرنا ان کا فرض ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں