کراچی میں مکا چوک کا نام ’’شہید لیاقت علی خان چوک‘‘ رکھ دیا گیا نوٹی فکیشن جاری

گزشتہ جمعرات کو مکا چوک سے ایم کیو ایم کے بانی کی تصاویر اور پارٹی پرچم کو اتار دیا گیا تھا


ویب ڈیسک August 29, 2016
مکا چوک فاروق ستار کی مئیر شپ میں 1991 میں قائم کیا گیا تھا : فوٹو : فائل

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب واقع مکاچوک کا نام شہید لیاقت علی خان چوک رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور جناح گراؤنڈ کے بعد سب سے زیادہ مشہور مکا چوک اب اپنی شناخت تبدیل کرچکا ہے۔ ایم کیو ایم کے قیام کے بعد سے اب تک کی تاریخ مکا چوک کے ذکرکے بغیر مکمل نہیں ہوتی لیکن جہاں گزشتہ ہفتے سے متحدہ قومی موومنٹ کے غیر قانونی دفاتر کے خلاف کریک ڈاؤن کے ساتھ متعدد رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑ نے کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں کراچی اور دیگر شہروں سے ایم کیو ایم کے بانی کی تصاویر کو بھی اتارنے کا سلسلہ جاری ہے اور ساتھ ہی مشہور زمانہ مکا چوک نے بھی تاریخی موڑ لے لیا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: عزیز آباد میں واقع ''مکا چوک'' کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

گزشتہ جمعرات کو مکا چوک سے ایم کیو ایم کے بانی کی تصاویر اور پارٹی پرچم کو اتار دیا گیا تھا اور اسی رات یہ فیصلہ بھی کرلیا گیا تھا کہ چوک کانام تبدیل کردیا جائے اور اسی فیصلے پر عمل کرتے ہوئے مکا چوک کا نیا نام شہید ملت لیاقت علی خان چوک رکھ دیا گیا تھا جب کہ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنروسطی نے باقاعدہ نوٹی فکشن بھی جاری کردیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:مکا چوک پرقومی پرچم لہرا دیا گیا

مکا چوک فاروق ستار کی مئیر شپ میں 1991 میں قائم کیا گیا تھا اس کے بعد 14 اگست 2009 کو کراچی کے ناظم مصطفیٰ کمال نے اس کی تزئین و آرائش کرائی تھی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں