گائے کے گوشت کی افادیت پر بی جے پی رہنما کی ٹوئٹ ان ہی کے گلے پڑگئی

یوسین بولٹ كے ٹرینر نے انہیں گائے کا گوشت كھانے كا مشورہ دیا جس كے بعد انہوں نے اولمپكس میں 9 طلائی تمغے جیتے


ویب ڈیسک August 29, 2016
یوسین بولٹ كے ٹرینر نے انہیں گائے کا گوشت كھانے كا مشورہ دیا جس كے بعد انہوں نے 9 طلائی تمغے جیتے،ادت راج کی ٹوئٹ فوٹو:فیس بک

بھارتی حكمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی كے ركن پارلیمنٹ اور دلت رہنما ڈاکٹر اُدت راج گائے کے گوشت سے متعلق اپنی ایک متنازع ٹویٹ كی وجہ سے سوشل میڈیا پر ہندوؤں كی زد پر ہیں۔

نریندر مودی کے حکومت میں آنے کے بعد سے ہندوانتہا پسندوں نے گائے كے ذبیحہ پر پابندی اور اس كا كاروبار كرنے والوں كے خلاف زبردست مہم چھیڑ ركھی ہے۔ اس ماحول میں بے جی پی کے رہنما ادت راج نے ٹویٹ كی کہ جمیكا كے ایتھلیٹ یوسین بولٹ غریب تھے اور پھر ان كے ٹرینر نے انہیں بیف (گائے کا گوشت) كھانے كا مشورہ دیا، جس كے بعد یوسین بولٹ نے اولمپكس میں مجموعی طور پر 9 طلائی تمغے جیت لیے۔



 

اس ٹویٹ كے بعد سے بی جے پی كے بہت سے حامیوں نے ان پر گائے كا گوشت كھانے كی ترغیب دینے كا الزام لگایا اور ان پر تنقید شروع ہو گئی۔ مودی بھگت نام كے ٹوئٹر ہینڈل سے ڈاکٹر ادت راج كو جواب دیا گیا: ''بی جے پی رہنما اُد ت راج یوسین بولٹ كی مثال دے كر ہندوؤں میں گائے کا گوشت كھانے كی حوصلہ افزائی كر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں