محبوبہ مفتی نے جنت نظیر وادی کو جہنم میں تبدیل کردیا سید علی گیلانی

قومی اور ملی رشتوں کا تقاضا تھا کہ محبوبہ مفتی کم سے کم اس وقت اپنی قوم کے ساتھ کھڑی ہوتیں، حریت رہنما


ویب ڈیسک August 29, 2016
قومی اور ملی رشتوں کا تقاضا تھا کہ محبوبہ مفتی کم سے کم اس وقت اپنی قوم کے ساتھ کھڑی ہوتیں، حریت رہنما، فوٹو؛ فائل

چیرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی پرشدید تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جنت نظیر وادی کو جہنم میں تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کےسربراہ سید علی گیلانی نے اپنے ایک بیان میں محبوبہ مفتی کو بیٹی سمجھ کر امن قائم کرنے میں مدد دینے کی اپیل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محبوبہ مفتی کے ساتھ ہمارے ایک ہی نہیں بلکہ تین رشتے ہیں، انسانی، قومی اور مذہبی رشتہ، لیکن وہ کشمیریوں سے یہ تمام رشتے نبھانے میں ناکام ہوگئی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں دوبارہ کرفیو نافذ

بزرگ حریت رہنما کا کہنا تھا کہ وہ محبوبہ مفتی کواپنی بیٹی سمجھ کر ہی یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے کسی ایک رشتے ہی کی لاج کیوں نہیں رکھی، انسانی رشتہ ہمیں انسانوں کے حقوق اور ان کے جان و مال کے تحفظ کا درس دیتا ہے لیکن محبوبہ مفتی نے اپنی درندہ صفت فوج اور بے لگام پولیس کے ذریعے کشمیر کے ہر گھر میں جنازے اٹھوا کر اس رشتے کو پامال کیا ہے۔

سیدعلی گیلانی نے کہا کہ قومی اور ملی رشتوں کا تقاضا تھا کہ محبوبہ مفتی کم سے کم اس وقت اپنی قوم کے ساتھ کھڑی ہو کر ان کے جائز مطالبے کی آواز میں آواز ملا کر اس رشتے کی قدر کرتیں، بھارتی سیکیورٹی فورسز کے 8 اہلکاروں کے قتل کے موقع پر اپنے مسلمان ہونے پر شرمندہ ہونے والی محبوبہ مفتی کاش اپنے 90 نوجوانوں کی لاشوں کو دیکھ کر بھی اپنے بھارتی ہونے پر ندامت محسوس کرتیں تو اچھا ہوتا، وہ آخر کب تک قابض بھارتی افواج کے ظلم وستم اور خاموش رہ کر ان کی حمایت کرتی رہیں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر فتح نہیں کر سکتی، سید علی گیلانی

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر بربان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے جنت نظیر وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 90 کشمیری شہید اور 11 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |