مشہور بھارتی شو ’’انڈین آئیڈل‘‘ کا گلوکار چوری کے مقدمے میں گرفتار

گلوکار پنیت آنند کو پولیس نے 80 لاکھ روپے کی چوری کے مقدمے میں گرفتار کیا۔


ویب ڈیسک August 29, 2016
گلوکار پنیت آنند کو پولیس نے 80 لاکھ روپے کی چوری کے مقدمے میں گرفتار کیا۔ فوٹو؛ فائل

بھارت کے مشہور رئیلٹی شو ''انڈین آئیڈل'' کے گلوکار پنیت آنند کو پولیس نے 80 لاکھ روپے کی چوری کے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بھارت کے مشہور رئیلٹی شو''انڈین آئیڈل'' کے گلوکار پنیت آنند کو پولیس نے 80 لاکھ روپے کی چوری کے مقدمے میں گرفتار کرلیا جب کہ پولیس نے مقدمے کے دیگر ملزمان کو واردات کے چند روز بعد ہی گرفتار کرلیا تھا تاہم اداکار پرنیت آنند امرتسر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

گلوکار کوامرتسر سے دہلی واپسی پر گرفتار کیا گیا اور ملزم نے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا کہنا ہے کہ گلوکاری کی تربیت کے لیے پیسے نہیں تھے جس کے لیے چوری کی ۔

واضح رہے کہ گلوکار پرنیت آنند نے رئیلٹی شو''انڈین آئیڈل'' کے سیزن 4 میں شرکت کی تھی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں