سیاسی دفاتر کو تالا لگانا رینجرز کا کام نہیں رانا ثنااللہ

كہیں ایسا نہ ہو كہ رینجرز کراچی میں جو دفاتر بند كرائے وہ لوگوں كے دلوں میں كھل جائیں، وزیر قانون پنجاب


ویب ڈیسک August 29, 2016
كہیں ایسا نہ ہو كہ رینجرز کراچی میں جو دفاتر بند كرائے وہ لوگوں كے دلوں میں كھل جائیں، وزیر قانون پنجاب، فوٹو؛ فائل

وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ خان نے كہا ہے كہ رینجرز كی كراچی اور پورے ملك میں كارروائیاں قابل ستائش ہیں تاہم سیاسی دفاتر كو تالا لگانا یا كھلوانا رینجرز كا كام نہیں کیونکہ كہیں ایسا نہ ہو كہ وہ جو دفاتر بند كرائیں وہ لوگوں كے دلوں میں كھل جائیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے كہا كہ رینجرز كی كراچی اور پورے ملك میں كارروائیاں قابل ستائش ہیں تاہم سیاسی دفاتر كو تالا لگانا یا كھلوانا رینجرز كا كام نہیں کیونکہ كہیں ایسا نہ ہو كہ وہ جو دفاتر بند كرائیں وہ لوگوں كے دلوں میں كھل جائیں، سیاسی جماعتوں كا كام سیاسی جماعتوں كو ہی كرنا چاہیے۔ انہوں نے كہا كہ الطاف حسین كو جماعت اسلامی كو مردہ باد كہنے كیلئے پالا گیا تاہم الطاف حسین اور عمران خان دونوں كا عمل ایك جیسا ہی ہے، عمران خان اور ڈاكٹر طاہر القادری اپنے آپ كو محب وطن ثابت كرنے كی كوشش كر رہے ہیں مگر وہ اس ملك كے بھی دشمن ہیں اور مسلح افواج كے بھی۔

رانا ثنااللہ نے كہا كہ متحدہ پر پابندی لگانے كا عمل قانونی طور پر آگے بڑھنا چاہیے ،عمران خان كے افراتفری كے ایجنڈے پر دھیان نہیں دیں گے، عمران خان اور ڈاكٹر طاہرا لقادری كسی نہ كسی بہانے ملك كو عدم استحكام سے دوچار كرنا چاہتے ہیں تاكہ یہاں افراتفری پھیلے، ان كا ایجنڈا ملك میں فراتفری پھیلانا ہے اور یہ چاہتے ہیں كہ ملك سے اندھیرے ختم نہ ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں