پشاور 5 ہزار کلو گرام بارودی مواد اور خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے والامواد برآمد

بارودی مواد پلاسٹک ایکسپلوسو کہلاتا ہے جو خودکش جیکٹوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے


ویب ڈیسک December 06, 2012
بارودی مواد پلاسٹک ایکسپلوسو کہلاتا ہے جو خودکش جیکٹوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے فوٹو : فائل

پولیس نے 5 ہزار کلو گرام بارودی مواد اور خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے والاموادبرآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے جی ٹی روڈ پر چمکنی میں ایک گودام پر چھاپا مارا، جہاں مشتبہ ٹرک کو تحویل میں لے کر مکمل تلاشی لی گئی، ایس پی رورل کے مطابق ٹرک سے بوریوں میں بند 120 من بارودی مواد، 31 ہزار پرائما کارڈ، سیفٹی فیوز، درجنوں ریموٹ کنٹرول، وائرلس سیٹ، ریسیور اور بیٹریاں برآمد ہوئیں، گودام کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس پی کے مطابق برآمد کیا گیا بارودی مواد پلاسٹک ایکسپلوسو کہلاتا ہے جو خودکش جیکٹوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ سیفٹی فیوز اور پرائما کارڈ سے بارود کی طاقت میں کئی گنا اضافہ کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |