ملک بھر میں بجلی کا بحران ایک بار پھر سنگین صورت اختیار کرگیا

بجلی کے 4 ہزار میگا واٹ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کی گئی ہے ۔


ویب ڈیسک December 06, 2012
بجلی کے 4 ہزار میگا واٹ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کی گئی ہے ۔ فوٹو: عارف سومرو/ایکسپریس

ملک بھر میں بجلی کا بحران ایک بار پھر سنگین صورت اختیار کرگیا جس کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت پانی و بجلی ایک بار پھر آئل اور نجی پاور کمپنیوں کو 40 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کرنے میں ناکام رہی جس کے باعث بجلی کا بحران سنگین ہوگیا ہے، پی ایس او نے نجی پاور اور این ٹی ڈی سی کے پاور پلانٹس کو تیل کی فراہمی 38 ہزار میٹرک ٹن سے کم کر کے 11 ہزار میٹرک ٹن کر دی جس کی وجہ سے وزارت پانی و بجلی کے پاس صرف6 روز کا تیل باقی رہ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس او نے واجبات ملنے تک تیل کی فراہمی بڑھانے سے انکار کر دیا جبکہ نجی پاور کمپنیوں نے بھی اپنی پیداوار بڑھانے سے انکار کر دیا، لیسکو کی طلب 3500 ہے جس کے مقابلے میں لیسکو کو ایک ہزار سے 1500 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

این ٹی ڈی سی کو 4 ہزار میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جبکہ مجموعی طلب 12 ہزار ہے لہذا بجلی کے 4 ہزار شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کی گئی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں