بھارت نے راہداری کو میلی آنکھ سے دیکھا تو منہ توڑ دیں گے چینی عہدیدار

بھارت چین کیلیے خطرے کی گھنٹی بنتا جا رہا ہے، چینی عہدیدار


Online/این این آئی August 30, 2016
بھارت چین کیلیے خطرے کی گھنٹی بنتا جا رہا ہے، چینی عہدیدار. فوٹو: فائل

چین نے بھارت کو واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے بلوچستان یا پاک چین اقتصادی راہداری کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو چین بلا تاخیر اسے منہ توڑ جواب دے گا۔

جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستان میں حکومت مخالف عناصر کو اپنے مقاصد کیلیے استعمال کر سکتا ہے جس کا زیادہ امکان بلوچستان میں ہے، ایسا ہونے کی صورت میں 46 ارب ڈالر کی لاگت سے زیر تعمیر پاک چین اقتصادی راہداری کو بھی نقصان کا خدشہ ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں چینی انسٹی ٹیوٹ آف کنٹمپریری انٹرنیشنل ریلشنز کے ڈائریکٹر جنرل ہوشینگ ہینگ نے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ بھارت کا کوئی بھی اقدام صرف پاکستان کے خلاف ہی نہیں ہوگا بلکہ اس کے نتیجے میں چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ بھارت چین کیلیے خطرے کی گھنٹی بنتا جا رہا ہے، ماضی میں ساؤتھ چائنا سمندر کے حوالے سے بھارت کا موقف غیر جانبدارانہ تھا لیکن اب بھارت اس معاملے میں بڑھ چڑھ کر مداخلت کر رہا ہے، ہوشینگ ہینگ نے بھارت کے 70ویں یوم آزادی پر وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بلوچستان کے حوالے سے کی جانے والی تقریر پر بھی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے بھارت کی پاکستان کے حوالے سے اچانک تبدیلی تصور کیا جا سکتا ہے اور چین کو خدشہ ہے کہ بھارت بلوچستان میں موجود حکومت مخالف عناصر کو استعمال کر کے چین اور پاکستان کے درمیان 46 ارب ڈالر کی لاگت سے جاری پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔