الیکشن کمیشن نے کل کراچی میں ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا

اجلاس کو ارکان کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کیا گیا


ویب ڈیسک December 06, 2012
اجلاس کو ارکان کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کیا گیا، نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ فوٹو فائل

الیکشن کمیشن نے کل ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کو کراچی میں طلب کئے گئے اجلاس کو ارکان کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کیا گیا، نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کےحکم کے مطابق کراچی میں فوج اور ایف کی مدد سے گھر گھر جا کر ووٹروں کی تصدیق ،کراچی میں نئی حلقہ بندیوں اور 4 دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں سے متعلق امور کا جائز ہ لیا جانا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں