سڈل کمیشن کوبحریہ ٹاؤن اورٹیکس کی تفصیلات تلاش کرنیکا اختیارنہیں زاہد بخاری
ہم سڈل کمیشن کو نہیں مانتے اور نا ہی اس کی کوئی آئینی حیثیت ہے, زاہد بخاری
لاہور:
ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے کہا ہے کہ شعیب سڈل کمیشن کوبحریہ ٹاؤن اورٹیکس کی تفصیلات تلاش کرنے کا کوئی اختیارنہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ ہم سڈل کمیشن کو نہیں مانتے اور نا ہی اس کی کوئی آئینی حیثیت ہے، ان کا کہنا تھا کہ شعیب سڈل کمیشن کوبحریہ ٹاؤن اورٹیکس کی تفصیلات تلاش کرنے، ہمارے خلاف کارروائی کرنے اور سزا دینے کا اختیارنہیں۔
زاہد بخاری نےکہا کہ ملک ریاض نے ہمشہ وقت پر ٹیکس ادا کیا ہے وہ اس ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے لوگوں میں سے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر جگہ انصاف کے لئے دروازے کھٹکھٹائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ تمام اعتراضات کل سپریم کورٹ میں اٹھائے جائیں گے۔