احتجاجی سیاست کرنے والے ملک و قوم کی خاطر ہوش کے ناخن لیں شہباز شریف

پاکستان کے عوام ملک میں ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک August 30, 2016
وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک معاشی لحاظ سے مستحکم ہوا،شہباز شریف فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ احتجاجی سیاست کرنے والے ملک و قوم کی خاطر ہوش کے ناخن لیں۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن)کےوفد سے بات کرتے ہوئےشہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام ملک میں ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، امن و امان کی صورتحال میں بے پناہ بہتری آئی ہے، آج پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ، پرامن اور اقتصادی طور پر مستحکم ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں تین برس کے دوران ملک معاشی لحاظ سے مستحکم ہوا ہے، ملک کو منفی سیاست کی نہیں بلکہ اتحاد ، اتفاق اور یکجہتی کی ضرورت ہے، اس لئے احتجاجی سیاست کرنے والے عناصر کو ملک و قوم کی خاطر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں