امریکی وزیر خارجہ جان کیری نئی دلی کی ٹریفک میں پھنس گئے

جان کیری کا قافلہ ان کی سیکیورٹی کے لیے کئےگئےاقدامات کی وجہ سے ہونے والے ٹریفک جام میں پھنسا ، بھارتی حکام کی منطق


ویب ڈیسک August 30, 2016
جان کیری کو ٹریفک جام کی وجہ سے ایک گھنٹے پھنسا رہنا پڑا فوٹو : فائل

امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بارش کے باعث ٹریفک جام میں تقریبا ایک گھنٹے تک پھنسے رہے۔

امریکی وزیر خارجہ بنگلا دیش کے مختصر دورہ کے بعد جب نئی دلی پہنچے جہاں وہ کئی اہم بھارتی سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے، ان کا قافلہ ایئرپورٹ سے ہوٹل کی جانب روانہ ہوا تو انہیں اس وقت مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ٹریفک جام میں پھنس گئے اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوگیا۔

اگر امریکی میڈیا کی جانب سے سوشل میڈیا پر تبصرے نہ کیے جاتے تو شائد بھارتی حکام کو بھی اپنے امریکی مہمان کا خیال نہ آتا۔ امریکی میڈیا میں اس حوالے سے خبریں نشر ہوئی تو بھارتی اور امریکی سیکیورٹی اداروں نے جان کیری کے قافلے کو گھیرے میں لے کر انہیں اس صورت حال سے نجات دلائی اور بالآخر وہ ہوٹل تک پہنچنے میں کامیاب ہوسکے۔

دوسری جانب بھارتی حکام نے میں نا مانوں کی مثال قائم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان کیری کو سربراہان مملکت کے برابر سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی اور ان کا قافلہ بھی انہیں دی گئی سیکیورٹی ہی کی بدولت ٹریفک جام میں پھنسا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں