وسیم اختر کی حلف برداری روکنے کی درخواست مسترد
عدالت میں فیصل واوڈا کے وکیل درخواست پر کوئی قانونی جواز پیش نہیں کرسکے
سندھ ہائی کورٹ نے منتخب میئر وسیم اختر کی حلف برداری روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے منتخب میئر وسیم اختر کی حلف برداری روکنے کے لیے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران مدعی نے موقف اختیار کیا کہ وسیم اختر پر اشتعال انگیز تقاریر کے لیے سہولت کاری اور دہشت گردوں کی معاونت کے الزام کے تحت کئی مقدمات زیر سماعت ہیں اس لیے انہیں میئر کے عہدے کا حلف اٹھانے سے روکا جائے۔
عدالت عالیہ نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ وسیم اختر کے خلاف مقدمات زیر سماعت ہیں ایسی صورت میں انہیں کس طرح حلف اٹھانے سے روکا جاسکتا ہے، عدالت عالیہ نے مدعی کے وکیل کی جانب سے قانونی جواز پیش نہ کئے جانے پر درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔
درخواست خارج کئے جانے کے بعد فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ملک میں جیل جانے والا صدر اور بھاگنے والا وزیر اعظم بنتا ہے اور اب ایک اور شخص ملک کے سب سے بڑے شہر کا میئر بن رہا ہے، اصل مسئلہ یہ ہے وسیم اختر کا قائد ملک کا غدار ہے اورحکومت اس سلسلے میں کچھ نہیں کررہی اس لیے عدالت کا دروزہ کھٹکھٹایا لہذا اب خاموش نہیں رہیں گے اور دور تک جائیں گے۔