سندھ میں میئرز و ڈپٹی میئر اور چیئرمین و وائس چیئرمین کی کامیابی کے نوٹی فکیشن جاری

کراچی کے ضلع غربی سمیت10اضلاع کا نوٹی فکیشن روک لیاگیا، اعلامیہ الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک August 30, 2016
میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ، ضلع کونسل ٹھٹھہ، خیرپور، گمبٹ، جام شورو، سانگھڑ اور عمرکوٹ کی مختلف کونسلز کے نوٹیفکیشن مختلف وجوہات کی بنا پر روک دیئے گئے ہیں: فوٹو : فائل

الیکشن کمیشن نے سندھ بھر میں چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین اور کراچی کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں کامیاب ہونے والے میئرو ڈپٹی میئر اور چیئرمین و وائس چیئرمین کی کامیابی کے نوٹی فکیشن جاری کردیئے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ میونسپل کمیٹی کراچی غربی کا نوٹیفکیشن متحدہ قومی موومنٹ کی درخواست پر روک دیا ہے جس کے بعد 5 جماعتی اتحاد کے نامزد چئیرمین اور وائس چئیرمین حلف نہیں اٹھا سکیں گے۔ جبکہ سندھ کے 9 دیگر اضلاع میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ، ضلع کونسل ٹھٹھہ، خیرپور، گمبٹ، جام شورو، سانگھڑ اور عمرکوٹ کی مختلف کونسلز کے نوٹیفکیشن بھی مختلف وجوہات کی بنا پر روک دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کامیاب قرار دیئے گئے بلدیاتی نمائندے منگل ہی کے روز اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے ۔ اگر ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز منتخب نمائندوں سے حلف نہیں لیتے تو ان کی جگہ تمام متعلقہ اضلاع میں ریٹرننگ افسران حلف لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں