چیف الیکشن کمشنر سے سیاسی جماعتوں کا الیکشن کمشنر سندھ کو ہٹانے کا مطالبہ

صوبائی الیکشن کمشنر کو ‏ہٹائے بغیر عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد ناممکن ہوگا, عرفان اللہ مروت


ویب ڈیسک December 06, 2012
رہنماوں نے ووٹرز لسٹوں میں درستگی اور صوبائی الیکشن ‏کمشنر سونو خان بلوچ کے حوالے تحفظات کا اظہار کیا۔ فوٹو اے پی پی

چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم سے ایم کیوایم،جماعت اسلامی اورجے یوآئی (ف) کے رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں جس کے دوران صوبائی الیکشن کمشنرکو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔

ایم کیوایم، مسلم لیگ (ن) ، جماعت اسلامی اور جمیعت علمائے اسلام ‏کے رہنماؤں نے صوبائی الیکشن کمیشنز کے دفتر میں چیف الیکشن کمشنرسےملاقات کیں، رہنماوں نے ووٹرز لسٹوں میں درستگی اور صوبائی الیکشن ‏کمشنر سونو خان بلوچ کے حوالے تحفظات کا اظہار کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے ‏رہنما عرفان اللہ مروت کا کہنا تھا کہ صوبائی الیکشن کمشنر کو ‏ہٹائے بغیر عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد ناممکن ہوگا ،انہیں نا ہٹایا گیا تو عدالت سے رجو ع کریں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں