مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں مذمتی قرارداد منظور

مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرادادوں اور کمشیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کروایا جائے، قرارداد میں مطالبہ


ویب ڈیسک August 30, 2016
مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرادادوں اور کمشیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کروایا جائے، مذمتی قرارداد : فوٹو : فائل

KARACHI: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کشمیر و گلگت بلتستان نے مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں پروفیسر ساجد میر کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان کا اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف مذمتی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیاگیا۔

کمیٹی ارکان نے کشمیر عوام پرہونے والے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندکرے اور عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر کا کہنا تھا کہ حکومت مسئلہ کشمیر کو تمام عالمی فورمز پر اٹھا رہی ہے اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر کے حالات سے گاہے بگاہے آگاہ رکھے ہوئے ہے اوربھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |