کراچی کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا نومنتخب میئر وسیم اختر
کراچی کے پیسوں سے ملک چلتا ہے یہ ترقی کرے گا تو پورا سندھ ترقی کرے گا، نو منتخب میئر
نومنتخب میئر کراچی وسیم اختر کہتے ہیں کہ کراچی کے پیسوں سے یہ ملک چلتا ہے اس لئے اس شہر کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
میئر کراچی کا حلف اٹھانے کے بعد تقریب سے خطاب کے ابتدا میں وسیم اختر نے جئے متحدہ، جئے بھٹو اور جئے عمران خان کے نعرے لگائےجس کے بعد اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے پیسوں سے یہ ملک چلتا ہے، کراچی سب سے زیادہ ریونیو ملک کو دیتا ہے لیکن افسوس یہ ہے کہ ہم اپنے شہر کو بھی بھول گئے۔ گزشتہ ادوار میں کراچی سے اچھا سلوک نہیں کیا گیا، اس شہر کے مسائل ہماری انگلیوں پر ہیں، ہمیں متحد ہو کر مسائل کو حل کرنا ہوگا، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کو وسائل سے مالا مال کریں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: وسیم اختر کراچی کے میئر بن گئے
نومنتخب میئر کراچی نے کہا کہ وہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری سے کہتے ہیں کہ شہر اور صوبے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نوجوان اور چاق وچوبند ہیں، امید ہے کہ وہ بھی شہر کے مسائل سے نجات دلانے میں مدد کریں گے، عوامی عہدوں کا حلف اٹھانے کے بعد ہم سیاسی لوگ نہیں رہے، عہد کرتے ہیں کہ ہم مل کر آگے چلیں گے کیونکہ کراچی ترقی کرے گا تو پورا سندھ ترقی کرے گا۔ ہماری نیتیں صاف ہیں اور ہم کام کرنا چاہتے ہیں، آئیے شہر کے مسائل کے حل کے لیے خود کو وقف کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے لیے ہیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں، اس ملک پر کوئی بھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ کسی کو اس پر بری نظر نہیں ڈالنے دیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: وسیم اختر کی انوکھی کہانی
وسیم اختر نے کہا کہ وہ پچھلی باتیں دہرانا نہیں چاہتے کیونکہ ہمیں آگے بڑھنا ہے، افسوس ناک بات یہ ہے کہ وہ جیل میں ہیں لیکن ان پر عائد الزامات قابل ضمانت ہیں،اب وہ ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔ انہیں ملک کی عدالتوں پر یقین ہے کہ وہ انہیں انصاف فراہم کریں گی۔
تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے مسائل مل کر حل کریں گے، وہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، ان کے لئے کوئی اپوزیشن نہیں ہوگی اور ان کا کسی سے کوئی اختلاف نہیں۔