كينيا میں فوجی اڈے کے قریب دھماكا8 افراد ہلاک متعدد زخمی

۔دھماكے كی ذمہ داری تاحال كسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں كی۔


APP December 06, 2012
كینیا نے صومالیہ میں الشباب نامی انتہا پسند جنگجو گروپ کے خلاف صومالی حکومت کی مدد کے لئے موغادیشو میں اپنے فوجی تعینات کئے تھے۔ فوٹو:اے ایف پی

ISLAMABAD:

كینیا میں فوجی اڈے کے قریب دھماكے كے نتیجے میں8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔


دارالحكومت نیروبی میں میڈیا سے گفتگوكرتے ہوئے ریڈ كراس كے ترجمان نے بتایا كہ دارالحكومت كے نواح میں صومالیہ كی سرحد كے قریب فوجی اڈے میں ہونے والے دھماكے كے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔


واضح رہے كہ2011 میں كینیا نے صومالیہ میں الشباب نامی انتہا پسند جنگجو گروپ کے خلاف صومالی حکومت کی مدد کے لئے دارالحکومت موغادیشو میں اپنے فوجی تعینات کئے تھے جس كے بعد الشباب گروپ نے كینیا کی حکومت سے بدلہ لینے كا سلسلہ شروع كردیا ہے تاہم گذشتہ روز ہونے والے دھماكے كی ذمہ دار ی تاحال كسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں كی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں