کرغزستان میں چینی سفارتخانے کے قریب خود کش دھماکا متعدد زخمی

خود کش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار چینی سفارتخانے کے ایک گیٹ سے ٹکرا دی۔


ویب ڈیسک August 30, 2016
پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے جب کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا گو ہیں، ترجمان دفتر خارجہ - فوٹو: پی ٹی وی

کرغزستان کے دارالحکومت بشکک میں چین کے سفارتخانے کے قریب خود کش کار بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کرغزستان کے دارالحکومت بشکک میں چین کے سفارتخانے کے قریب خود کش کار بم دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار چینی سفارتخانے کے ایک گیٹ سے ٹکرا دی، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بشکک میں چینی سفارت خانے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے جب کہ ہماری ہمدردیاں کرغزستان کی حکومت کے بھی ساتھ ہیں اور حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلیے دعا گو ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی حکومت اور عوام کےساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جب کہ مشکل وقت میں عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں