پنجاب حکومت نے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی منظور وٹو

بطورریٹرننگ آفیسر جوڈیشل آفیسرز کی عدم موجودگی کی وجہ سے پنجاب حکومت کو دھاندلی کا موقع ملا، منظوروٹو


ویب ڈیسک December 06, 2012
بطورریٹرننگ آفیسر جوڈیشل آفیسرز کی عدم موجودگی کی وجہ سے پنجاب حکومت کو دھاندلی کا موقع ملا، منظوروٹو فوٹو: پی آئی ڈی/فائل

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدرمنظوراحمد وٹو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی ہے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے کہا کہ پنجاب میں صوبائی حکومت نے اپنی مشینری استعمال کرکے انتخابی عمل میں دھاندلی کی، ضمنی انتخابات میں بطور ریٹرننگ آفیسر جوڈیشل آفیسرز کی عدم موجودگی کی وجہ سے پنجاب حکومت کو دھاندلی کا موقع ملا۔

منظوراحمد وٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نہ صرف ان انتخابات کو مستردکرتی ہے بلکہ سپریم کورٹ سے بھی مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس دھاندلی کا نوٹس لے جس طرح وحیدہ شاہ کیس کا نوٹس لیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں