نیٹو اورامریکا افغانستان میں بد امنی کے ذمے دارہیں حامدکرزئی

اتحادی افواج کے طرزعمل سے دہشت گردی مزید جڑ پکڑ رہی ہےجبکہ دوسری جانب طالبان کی طاقت میں اضافہ ہو رہاہے۔حامدکرزئی


ویب ڈیسک December 06, 2012
افغان صدر حامدکرزئی نےکہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی شہریوں پر مظالم اور بستیوں پر بمباری کر کے دہشت گردی ختم نہیں کرسکتے۔ فوٹو: فائل

افغان صدر حامد کرزئی نےکہا ہے کہ نیٹو اورامریکا افغانستان میں بد امنی کے اتنے ہی ذمے دارہیں جتنےطالبان۔

ایک امریکی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ افغان قیدیوں کی واپسی تک امریکا سے نیا سیکورٹی معاہدہ نہیں کیا جائے گا۔

افغانستان میں جاری امریکی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے حامدکرزئی نےکہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی شہریوں پر مظالم اور بستیوں پر بمباری کر کے دہشت گردی ختم نہیں کرسکتے۔ اتحادی افواج کے اس طرزعمل سے دہشت گردی مزید جڑ پکڑ رہی ہے جب کہ دوسری جانب طالبان کی طاقت میں اضافہ ہو رہاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں