پاکستانی سنیماؤں میں جا کرمیری فلم ’’آکیرا‘‘ ضرور دیکھیں سوناکشی سنہا
فلم ’’آکیرا ‘‘ 2 ستمبر کوپاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، ’آئی ایم جی سی کے تحت بھرپورتشہیری مہم جاری ہے
بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کی نئی فلم ''آکیرا '' 2ستمبرسے پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم کے پاکستان میں نمائش کے لیے حقوق 'آئی ایم جی سی' نے حاصل کرلیے ہیں۔ اس سلسلہ میں بھرپورانداز سے فلم کے ٹریلر کے ذریعے تشہیری مہم ملک بھرمیں جاری ہے۔ دوسری جانب بھارتی چینلزاوردیگرشہروں میں سوناکشی سنہا اپنی ٹیم کے ہمراہ مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔
اپنی نئی فلم ''آکیرا '' کی ریلیز اورخصوصاً پاکستان میں نمائش کے حوالے سے بات سوناکشی سنہا نے ''ایکسپریس''کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ''آکیرا'' میرے لیے بہت اسپیشل فلم ہے۔ اس فلم میں مجھے ٹائٹل رول دیا گیا ہے۔ یہ ایک ایکشن ڈرامہ فلم ہے لیکن اس کی کہانی کی طرح اس کا میوزک بھی بہت جاندارہے۔ اس فلم میں جہاں میں نے مرکزی کردارنبھایا ہے، وہیں اس میں بطورگلوکارہ اپنی آواز کا جادو بھی دکھایا ہے۔ فلم کے میوزک ڈائریکٹروشال شیکھر نے بڑی خوبصورت دھنیں ترتیب دی ہیں اوراس فلم میں بھارتی چینل کے مقبول پروگرام 'انڈین آئیڈل ' میں حصہ لینے والی نوجوان گلوکارہ ناہید آفرین کو موقع دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلم میں میرے علاوہ بہت ہی ٹیلنٹڈ کونکنا سین شرما ، انوراگ کشپ، ٹینا سنگھ اوررائے لکشمی شامل ہیں جب کہ بطورمہمان اداکاربالی وڈ کے سپراسٹاراکشے کمار، ارمیلاماٹنڈکراور اتل کلکرنی بھی دکھائی دینگے۔
فلم کے ڈائریکٹراوررائٹراے آر مروگوداس ہیں جب کہ یہ تامل فلم 'مونا گرو' کا ہندی زبان میں ری میک ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سوناکشی سنہا نے کہا کہ فلم میں شائقین کی تفریح کے لیے بہت کچھ ہے۔ فی الحال فلم کی کہانی اوردیگرشعبوں کے حوالے سے زیادہ کچھ نہیں بتا سکتی کیونکہ یہ سب کے لیے سرپرائز ہے جس کوبڑی اسکرین پردیکھ کرانجوائے کیا جاسکے گا۔ جہاں تک بات پاکستان کی ہے تومیرے علم میں ہے کہ یہاں میرے بہت سے چاہنے والے بستے ہیں۔ میرے پاپا شتروگھن سنہاکوتوپاکستان سے تعلق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ پاکستان کے لوگ ان سے جتنا پیارکرتے ہیں،اس سے کہیں زیادہ اب مجھے پیارکرتے ہیں۔ میں اپنے چاہنے والوں سے کہنا چاہوں گی کہ وہ سینما گھروں میں جاکر ہماری فلم دیکھیں ، مجھے امید ہے کہ ہماری یہ کوشش انھیں بے حد پسند آئے گی اوروہ اس کو دیکھ کرخوب لطف اندوز ہونگے۔