لاہور کے حساس تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کا از سرنو جائزہ لینے کے احکامات

صوبائی دارالحكومت كے 338 اسكولوں ،كالجز اور یونیورسٹیز كو حساس قراردیا گیا ہے، ذرائع


اسپیشل رپورٹر August 30, 2016
صوبائی دارالحكومت كے 338 اسكولوں ،كالجز اور یونیورسٹیز كو حساس قراردیا گیا ہے، ذرائع، فوٹو؛ فائل

صوبائی دارالحكومت كے 338 اسكولوں ،كالجز اور یونیورسٹیز كو حساس قرار دے كر سیكیورٹی انتظامات كا از سر نو جائزہ لینے كے احكامات جاری كردئیے گئے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ فہرست میں لاہور میں انتہائی حساس نوعیت كے 207 جب كہ حساس نوعیت كے 131 تعلیمی ادارے ہیں، انتہائی حساس اسكولوں كی تعداد 149 ہے اور 107 حساس كیٹگری میں شامل ہیں، كالجز میں 35 انتہائی حساس جب كہ 23 حساس كیٹگری میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیكیورٹی اداروں كی جانب سے یونیورسٹیز میں 23 انتہائی حساس جب كہ ایك حساس كیٹگری میں شامل كی گئی ہے۔ حساس اداروں كی جانب سے پولیس اور قانوں نافذ كرنے والے دیگر اداروں كو سیكیورٹی كو اپ گریڈ كرنے كا حكم دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشن ڈاكٹرحیدراشرف كا كہنا ہے سیكیورٹی خدشات كے باعث تعلیمی اداروں میں كومبنگ آپریشن جاری ہے اور تعلیمی اداروں كے گرد گشت میں بھی اضافہ كیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |