ججز تقرری پر صدارتی ریفرنس کل سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا

صدر مملکت ججز کی تقرری کرسکتے ہیں تو تقرریوں پر اختلاف کیوں نہیں کرسکتے.


ویب ڈیسک December 06, 2012
صدر آصف علی زرداری نے ججز تقرری ریفرنس پر دستخط کردیئے۔ فوٹو: فائل

اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی تقرری سے متعلق صدارتی ریفرنس کل سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔

ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے ریفرنس پر دستخط کردیئے ہیں۔ ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب صدر مملکت ججز کی تقرری کرسکتے ہیں تو تقرریوں پر اختلاف کیوں نہیں کرسکتے، ججوں کی تقرریوں سے متعلق ریفرنس کل سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت دیگر ججوں کی تقرری کے لئے وزیراعظم کوسمری بھجوائی گئی تھی۔

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے یہ سمری منظوری کے لئے صدرآصف زرداری کو ارسال کی تھی جس پرصدرنے اعتراض کرتے ہوئے اس سمری کو واپس بھجوا دیا تھاجس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے کچھ جج غیر فعال ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |