کراچی واجبات کی عدم ادائیگی پر ہاکی اسٹیڈیم کے پانی کا کنکشن کاٹ دیا گیا

اسٹیڈیم انتظامیہ نے گزشتہ 15 برسوں کے دوران واجبات کی ادائیگی ہی نہیں کی، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا مؤقف


ویب ڈیسک December 06, 2012
اسٹیڈیم انتظامیہ نے گزشتہ 15 برسوں کے دوران واجبات کی ادائیگی ہی نہیں کی، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا مؤقف فوٹو: فائل

ISLAMABAD: کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے واجبات کی عدم ادائیگی پر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے پانی کا کنکشن منقطع کردیا۔

کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم پر ڈھائی کروڑ روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے، اسٹیڈیم انتظامیہ نے گزشتہ 15 برسوں کے دوران واجبات کی ادائیگی ہی نہیں کی نہ ہی اس سلسلے میں واٹر بورڈ سے کسی بھی قسم کا رابطہ کیا۔

واٹر بورڈ نے پانی کا کنکشن منقطع کرنے کے بارے میں متعلقہ انتظامیہ اور ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کردیا ہے تاہم پی ایچ ایف کی جانب سے کسی بھی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |