مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین سی این جی ایسوسی ایشن کے سامنے بےبس

سی این جی اسٹیشنز کھولنے کو تیار ہیں لیکن حکومت ٹیکسوں میں کمی کااعلان کرے۔


ویب ڈیسک December 06, 2012
سی این جی پر ٹیکسوں میں کمی کا اختیار میرے پاس نہیں ,ڈاکٹرعاصم۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:

حکومت اور سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان ہونے والے اجلاس کے دوران مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم سی این جی اسٹیشنز کھولنے کی اپیل ہی کرتے رہے جبکہ دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر اسٹیشنز کھلوانے ہیں تو پہلے ٹیکسوں میں کمی کی جائے۔


اسلام آباد میں سی این جی ایسوسی ایشن سےمذاکرات کے دوران ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھاکہ ایسی پالیسی بنارہے ہیں جو سی این جی اسٹیشنز مالکان اورعوام دونوں کے حق میں ہو۔ تاہم اس سے قبل سی این جی اسٹیشن کو فوری طور پر کھولا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی ہوسکے۔


مذاکرات کے دوران سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے کہا کہ وہ سی این جی اسٹیشنز کھولنے کو تیار ہیں لیکن حکومت ٹیکسوں میں کمی کااعلان کرے۔ مشیر پٹرولیم نے کہا کہ ٹیکسوں میں کمی کا اختیار ان کے پاس نہیں۔ اس سلسلے میں وہ وزیراعظم سےبات کریں گے۔


واضح رہے کہ جمعرات کے روز سی این جی کی قیمتوں کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے تھے کہ سی این جی کی قیمتوں کے تعین سے عدالت کو کوئی سروکار نہیں اور نہ ہی اوگرا کو قیمتوں کے تعین سے روکا گیا ہے۔ اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان باہمی مشاورت سے جو فارمولا عدالت میں پیش کیا جائے گا اس پر غور کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں