پیپلز پارٹی کے خلاف سازشوں کی نانی میاں شہباز شریف ہیں شرجیل میمن

بڑی حيرت كی بات ہے كہ مياں برادران جو بھی سوچتے ہيں عدليہ وہ فيصلہ دے ديتی ہے، وزیر اطلاعات سندھ


Staff Reporter December 06, 2012
پنجاب ميں ضمنی انتخابات ميں ريكارڈ دھاندلی كی گئی اور اس دھاندلی كا سہرا ن ليگ كے سر جاتا ہے، شرجیل میمن فوٹو:عرفان علی/ ایکسپریس

KARACHI: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پيپلز پارٹی كے خلاف ہر دور ميں سازشيں ہوتی رہی ہيں، سازشوں كی نانی مياں شہباز شريف ہيں۔

سندھ اسمبلی كے اجلاس كے بعد ميڈيا سےبات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ مياں برادران نے كالا باغ ڈيم كا شوشہ چھوڑ كر 3 صوبوں كے ان خيالات كی نفی كی ہے جس ميں وہ متفق ہيں كہ كالا باغ ڈيم نہيں بننا چاہئے۔ انہوں نے كہا كہ شہباز شريف نے پہلے سندھ ميں 2 صوبوں كی بات كركے انتشار پيدا كرنے كی كوشش كی جس كو عوام نے مسترد كرديا، اور اب لاہور ہائی كورٹ سے كالا باغ ڈيم كے حق ميں فيصلہ لايا گيا ہے۔

شرجيل ميمن نے كہا كہ بڑی حيرت كی بات ہے كہ مياں برادران جو بھی سوچتے ہيں عدليہ وہ فيصلہ دے ديتی ہے۔ انہوں نے كہا كہ پنجاب ميں مسلم ليگ (ن) كی حكومت حكم امتناعی پر چل رہی ہے، پنجاب ميں ضمنی انتخابات ميں ريكارڈ دھاندلی كی گئی اور اس دھاندلی كا سہرا مسلم لیگ(ن) كے سر جاتا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا كہ آئندہ انتخابات ميں پيپلز پارٹی مسلم ليگ (ن) كو پنجاب ميں عبرت ناک شكست دے گی۔ انہوں نے كہا كہ كراچی ميں ووٹرز لسٹوں ميں درستگی كا معاملہ اليكشن كميشن اور وفاق كا ہے، اس سلسلے ميں اليكشن كميشن جو بھی مدد يا تعاون مانگے گا حكومت سندھ ضرور فراہم كرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |