شنگھائی الیکٹرک کی ’کے الیکٹرک‘ خریدنے میں دلچسپی

66فیصدحصص بمعہ ووٹنگ رائٹس خریدنے کے ارادے سے پی ایس ایکس کوآگاہ کردیا گیا


Business Reporter August 31, 2016
66فیصدحصص بمعہ ووٹنگ رائٹس خریدنے کے ارادے سے پی ایس ایکس کوآگاہ کردیا گیا فوٹو: فائل

شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ نے کے الیکٹرک کے 66.40 فیصد حصص کی خریداری کے لیے دلچسپی کا باضابطہ اظہار کردیا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کے الیکٹرک میں 66.40فیصد حصص بمعہ ووٹنگ رائٹس (براہ راست یا بالواسطہ) خریداری میں دلچسپی رکھتی ہے تاہم ٹرانزیکشن جانچ پڑتال کے عمل اور فروخت کے حتمی معاہدے کی تکمیل پر منحصر ہے، کے الیکٹرک کو شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے حصص کی خریداری میں دلچسپی کی باضابطہ درخواست موصول ہوگئی ہے۔ گزشتہ ہفتے چین کی سرکاری کمپنی شنگھائی الیکٹرک پاور نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ کے الیکٹرک خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے، جس کی مجموعی مارکیٹ ویلیو 2.3 ارب ڈالر ہے جبکہ فروخت کیے جانے والے 66فیصد حصص کی مالیت 1.5ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔

کے الیکٹرک نے گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کو مطلع کیا تھا کہ ابراج گروپ ممکنہ طور پر کسی خریدار کی تلاش میں ہے،گزشتہ ہفتے شنگھائی الیکٹرک نے شنگھائی اسٹاک ایکسچینج میں اس بات کی توثیق کی تھی کہ وہ کے الیکٹرک کو خریدنے کے عمل میں شامل واحد کمپنی نہیں بلکہ کئی اور کمپنیاں بھی بڈنگ کے عمل میں شامل ہیں۔ قبل ازیں یہ رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں کہ چین کا کلین انرجی گروپ گولڈن کونکارڈ ہولڈنگز بھی کے الیکٹرک کا کنٹرول سنبھالنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں