منافع کیلیے فروخت حصص مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی
انڈیکس 31پوائنٹس کمی سے 39992 پربند،3.75ارب روپے کا نقصان،42کروڑ 43 لاکھ حصص کے سودے
KARACHI:
پاکستان اسٹاک ایکس چینج اتارچڑھاؤ کے بعد منافع کے لیے فروخت کا دباؤ بڑھنے باعث منگل کو مندی کا شکار ہو گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج اتارچڑھاؤ کے بعد منافع کے لیے فروخت کا دباؤ بڑھنے باعث منگل کو مندی کا شکار ہو گئی۔ جس سے 40000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد ایک بار پھر گر گئی اور سرمایہ کاروں کے 3ارب 74کروڑ 77لاکھ 22ہزار 394 روپے ڈوب گئے تاہم کاروباری حجم کافی عرصے کے بعد 40کروڑ سے تجاوز کر گیا، منگل کو کاروبار کے آغاز سے ہی اتارچڑھاؤ دیکھا گیا، سرمایہ کاروں نے آٹو اور تیل وگیس سیکٹرمیں خریداری کی، سیمنٹ، کیمیکل، فرٹیلائزر، بینکنگ، انشورنس ودیگر شعبوں سے سرمائے کا انخلا ہوا۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 31.23 پوائنٹس کمی سے 39991.79 پر بند ہوا، کاروباری حجم میں 8.30 فیصد کا اضافہ ہوا اور42 کروڑ 43 لاکھ حصص کے سودے ہوئے، کاروبار کا دائرہ 441 کمپنیوں تک محدود ہوا جن میں سے 192 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ، 231 کے نرخ میں کمی اور 18 کے دام میں استحکام رہا۔