اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 5.1 اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔


ویب ڈیسک August 31, 2016
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے. فوٹو: فائل

اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز چین کا علاقہ سیچوان تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: زلزلوں سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 8 بج کر 22 منٹ پر محسوس کئے گئے، زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |