پسنی میں بس اورٹرک میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق

زخمی 15 افراد کو گوادرمیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے


ویب ڈیسک August 31, 2016
کوسٹل ہائی وے پرتیزرفتاری کے باعث تصادم ہوا: فوٹو: فائل

کوسٹل ہائی وے پر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پسنی میں کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

امدادئی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال گوادر منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں