چیف جسٹس پاکستان نے سانحہ کوئٹہ کا ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ رجسٹرار کی از خود نوٹس کی سماعت 20 ستمبر کو مقرر کرنے کی ہدایت کردی

کیس کی سماعت کے لیے اٹارنی جنرل اور آئی جی بلوچستان کو بھی نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے سانحہ کوئٹہ پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے سماعت 20ستمبر کو مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے سانحہ کوئٹہ پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار آفس کو واقعہ کی تفصیلات اکٹھی کرنے کی ہدایت کی ہیں جب کہ کیس کی سماعت 20 ستمبر کو مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔ کیس کی سماعت کے لیے اٹارنی جنرل اور آئی جی بلوچستان کو بھی نوٹس جاری کیے جائیں گے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : سول اسپتال کوئٹہ میں خودکش دھماکا

واضح رہے کہ 8 اگست کو دہشت گردوں نے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد اس وقت سول اسپتال میں خودکش دھماکا کیا تھا جب وکلا کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی جس میں 73 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ، وکلا نے چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Load Next Story