سیالکوٹ میں یوسی چیرمینن لیگ نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں قتل کردیا

یو سی چیرمین شیر خان نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر سیاسی مخالفین پر دونوں کو قتل کیا، پولیس


ویب ڈیسک August 31, 2016
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارکارروائی شروع کردی گئی،پولیس فوٹو: فائل

تلواڑہ مغلاں میں مسلم لیگ (ن) کے یوسی چیرمین نے سیاسی رنجش پر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے تلواڑہ مغلاں میں مسلم لیگ (ن) کے یو سی چیرمین شیر خان نے رات دیر گئے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے 2 قریبی رشتہ داروں کو کسی کام کے بہانے بلوایا اور اپنے بھائیوں ولی خان اور شان خان کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے بعد تینوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جب کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے وقت سے ہی شیر خان کے ظفر اور عمران بیگ سے سیاسی چیقلش چلی آ رہی تھی، تینوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی شروع کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں