ڈاکٹر فاروق ستار کا وزیراعظم اوروزیراعلیٰ سندھ کو سیکیورٹی کیلیے خط

رابطہ کمیٹی، اراکین اسمبلی اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور ان کے اہل خانہ کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں، فاروق ستار


ویب ڈیسک August 31, 2016
متحدہ کا عارضی ہیڈ آفس پی آ ئی بی کالونی میں میری رہائشگاہ پر قائم کیا گیا ہے اسلئے سیکیورٹی فراہم کی جائے، فاروق ستایر. فوٹو: فائل

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے اپنے گھر میں قائم ایم کیوایم پاکستان کے عارضی دفتر کے لئے سیکو رٹی مانگ لی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو ایک تحریری مراسلہ بھیجا ہے جس میں ایم کیوایم کے سربراہ نے لکھا کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا مرکز نائن زیرو اور خورشید بیگم سیکرٹریٹ سیل ہے جس کی وجہ سے متحدہ کا عارضی ہیڈ آفس پی آ ئی بی کالونی میں میری رہائش گاہ پر قائم کیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فاروق ستار کا لندن اور الطاف حسین سے مکمل قطع تعلق کا اعلان

ایم کیو ایم کا مرکزی ہیڈ آفس ہونے کی وجہ سے رابطہ کمیٹی، اراکین اسمبلی اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور ان کے اہل خانہ کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں لہذا انھیں سیکیورٹی مہیا کی جائے۔ سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے خدانخواستہ کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں