سام سنگ گیلکسی نوٹ 7 کی وہ خامیاں جو آپ کو پریشان کرسکتی ہیں
سام سنگ گیلکسی نوٹ 7 اسمارٹ فون میں ایسی خرابیاں سامنے آئی ہیں جو اس کے خریداروں کو آٹھ آٹھ آنسو رُلا رہی ہیں۔
اس سال اگست میں جاری ہونے والا سام سنگ گیلکسی نوٹ سیون اسمارٹ فون بہت مہنگا ہے لیکن اس میں کچھ ایسی خرابیاں سامنے آئی ہیں جو اس کے خریداروں کو آٹھ آٹھ آنسو رُلا رہی ہیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سام سنگ گیلکسی نوٹ 7 کو رواں بھی فروخت کے لیے پیش کیا گیا، اس میں 4 جی بی ریم، 64 جی بی انٹرنل میموری، سیکیورٹی کے لیے آئرس اسکینر اور کواڈ ایچ ڈی اسکرین کے علاوہ 5.7 انچ کا سپرامولڈ ڈسپلے اور ٹچ وز یوزر انٹرفیس والے اینڈروئیڈ 6.0.1 مارش میلو سے لیس ہے۔ اسٹائل کے طور پر ''ایس پین'' دیا گیا ہے جب کہ اس کی 3500 ایم اے ایچ بیٹری میں تیز چارجنگ کرنے والی ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں اس کی موجودہ قیمت 90 ہزار سے 95 ہزار روپے کے درمیان ہے۔
تما م تر خوبیوں کے باوجود گیلکسی نوٹ 7 میں کئی خامیاں بھی ہیں جو اس کے متعارف کرائے جانے کے چند دن بعد ہی منظرِعام پر آنا شروع ہوگئی تھیں لیکن سام سنگ نے اب تک باضابطہ طور پر ان خامیوں کا کوئی اعتراف نہیں کیا اور نہ ہی انہیں درست کیا ہے۔ سام سنگ نوٹ 7 استعمال کرنے والے صارفین میں سے اکثر نے یہ شکایت کی ہے کہ سام سنگ گیلکسی نوٹ سیون اچانک ہی آف ہوجاتا ہے اور پھر کچھ سیکنڈ بعد خود ہی آن ہوجاتا ہے جب کہ کئی بار یہ اچانک ایک ایپ پر ہوجاتا ہے اور اسے استعمال کرنا ممکن ہی نہیں رہ پاتا۔ کوئی نہیں جانتا کہ ان خرابیوں کی وجہ کیا ہے جب کہ سام سنگ بھی اس بارے میں خاموش ہے۔
اسمارٹ فون صارفین کے تجربات، مشاہدات، مسائل اور حل وغیرہ کے لیے مخصوص ویب سائٹس پر گیلکسی نوٹ سیون استعمال کرنے والے لوگوں نے اس فون کے بار بار کریش ہونے اور خود بخود ری اسٹارٹ ہونے کی شکایت بہت زیادہ کیں۔ کچھ لوگوں کو شکایت تھی کہ بعض مرتبہ یہ اسمارٹ فون ''بوٹ لوپ'' میں پھنس جاتا ہے یعنی بار بار ری اسٹارٹ ہونے لگتا ہے جس سے موبائل کی بیٹری گرم ہوجاتی ہے۔ اس مسئلے کا واحد حل یہی رہ جاتا ہے کہ موبائل کا ڈھکنا کھول کر اس میں سے بیٹری باہر نکال لی جائے۔
اگرچہ یہ تو واضح نہیں کہ گیلکسی نوٹ 7 کے ساتھ یہ مسائل کیوں ہیں لیکن اسمارٹ فون انڈسٹری میں ٹیکنالوجی ماہرین نے خاص طور پر یہ بات نوٹ کی ہے کہ وہ گیلکسی نوٹ سیون اسمارٹ فون جن میں ''ایکسینوس'' پروسیسر نصب ہے، ان میں یہ مسائل بہت زیادہ دیکھے جارہے ہیں۔