وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 15نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی گئی
اجلاس میں ان تمام فیصلوں کی توثیق اور منظوری دی گئی جن کی وزیر اعظم نے کابینہ کو بائی پاس کرکے از خود منظوری تھی
وفاقی كابینہ نے ایكٹ آف انكوائری كمیشن بل،سوئس بینكوں میں موجود پاكستانیوں كی دولت كا سُراغ لگانے كیلئے سوئٹزر لینڈ كے ساتھ دوہرے ٹیكسوں سے بچاو كے ترمیم كے مسودے اور صوبائی سروسز پر ان پُٹ ٹیكس ایڈجسٹمنٹ كی بحالی كے مجوزہ آرڈیننس كی منظوری دے دی۔
وفاقی كابینہ كے اجلاس كے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم سیكرٹریٹ میں پریس كانفرنس كرتے ہوئے بتایا كہ وزیراعظم نوازشریف كی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی كابینہ نے 15 نكاتی ایجنڈے كی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی كابینہ نے مختلف منصوبوں اور كمیٹی كی سفارشات كی منظوری دے دی ہے، كابینہ نے نجكاری كمیٹی كی فیصلوں كی منظوری دی، كابینہ نے 5 روپے كے سكے میں تبدیلی اور 10 روپے كے نئے سكے جاری كرنے كی منظوری بھی دے دی۔
کابینہ اجلاس میں سارك ممالك كے درمیان موٹروہیكل اور ریلوے كے منصوبے، غریب اور نادار افراد كے لیے علاج معالجے كی اسكیم كی منظوری دے دی گئی اور اس اسكیم كے تحت گردے، جگر اور كینسر كے مرض میں مبتلا مستحق افراد كو مفت سہولت میسر ہوگی۔ اس كے علاوہ كابینہ ٹیكس لاء ترمیمی آرڈیننس 2016 كی بھی منظوری دیدی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم کا کابینہ کو بائی پاس کرنے کا اختیار کالعدم
وزیر خزانہ ا سحاق ڈار نے بتایا كہ یہ آرڈیننس رات كو جاری كردیا جائے گا جس كے بعد یہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ اس كے علاوہ نان فائیلر كیلئے بینكنگ ٹرانزیكشن پر 0.4 فیصد كی رعایتی شرح سے ود ہولڈنگ ٹیكس كے اطلاق كی مدت میں بھی دسمبر تك توسیع كردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا كہ وفاقی كابینہ نے ٹیكس ڈائریكٹری كی اشاعت اور پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیكس كے تعین كی بھی منظوری دیدی ہے۔ ایك سوال كے جواب میں انہوں نے بتایا كہ صوبائی سروسز پر ان پٹ ٹیكس ایڈجسٹمنٹ كی سہولت بحال كرنے كا آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اس آرڈیننس كے تحت شہداء كے ورثا كوملنے والے پلاٹس كی پہلی مرتبہ فروخت كو ودہولڈنگ ٹیكس اوركیپٹیل گین ٹیكس سے چھوٹ دیدی گئی ہے اور پلاٹ كی پہلی مرتبہ فروخت میں چھوٹ سے متعلق آرڈیننس میں ایك شق شامل كردی گئی ہے۔