شمالی کوریا کے رہنما کے حکم پر نائب وزیراعظم اور دیگروزرا کو سزائے موت
نائب وزیراعظم کوپارلیمنٹ میں غلط انداز میں بیٹھنے اوردیگرجرائم میں ملوث ہونے پر سزائے موت دی گئی، حکام جنوبی کوریا
جنوبی کوریا کے حکام نے دعویٰ کیا ہے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے حکم پرنائب وزیراعظم سمیت دیگر وزرا کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے حکم پر ملک کے نائب وزیراعظم کم یونگ سمیت دیگر وزرا کو گزشتہ ماہ سزائے موت دی گئی ہے، جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم کو پارلیمنٹ اجلاس کے دوران غلط انداز میں بیٹھنے اور اونگھنے پر گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا جس میں انہوں دیگر جرائم کا بھی اعتراف کیا جس پر انہیں جولائی میں سزائے موت دی گئی۔
جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق وزیر زراعت سمیت دیگر وزرا کو بھی سزائے موت دی گئی تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں جب کہ ان تمام وزرا پر کرپشن اور ذاتی فوائد کے حصول کے الزامات تھے۔
واضح رہے کہ کم جونگ کے حکم پر اس قبل بھی کئی اہم حکومتی عہدیداروں کو مختلف الزامات کے تحت سزائے موت دی جا چکی ہے جب کہ رواں برس چیف آف آرمی اسٹاف کو بھی موت کی سزا دی گئی تھی۔