بغاوت اور میڈیا پرحملہ ایم کیوایم کے رہنماؤں اور44 کارکنوں کیخلاف چالان پیش کرنے کا حکم

عدالت نے ایم کیوایم رہنماؤں اور کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا


ویب ڈیسک August 31, 2016
عدالت نے تفتیشی افسر کو 14 روز میں چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے. فوٹو:پی پی آئی

انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے بغاوت، دہشتگردی اور میڈیا ہاؤس پر حملہ کیس میں قمر منصور، کنور نوید اور شاہد پاشا سمیت ایم کیو ایم کے 44 کارکنوں کے خلاف 14 روز میں چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماؤں کنور نوید جمیل ، قمر منصور اور شاہد پاشا سمیت 44 کارکنوں کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے جج کے روبرو پیش کیا گیا، عدالت میں ایم کیو ایم رہنما قمر منصور نے استدعا کی کہ میں بیمار ہوں اور مجھے زمین پر بٹھایا جارہا جب کہ عدالتی حکم کے باوجود اسپتال بھی نہیں لے جایا گیا لہذا جیل حکام کو ہدایت کی جائے جس پر عدالت کا کہناتھا کہ پہلے تحریری درخواست دیں پھر حکم جاری کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ایم کیوایم کی 3 خواتین پولیس کے حوالے

سماعت کے دوران ستارہ بیگم نامی خاتون نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ان کا ایک بیٹا ہنگامہ آرائی میں جاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس ان کا دوسرا بیٹا بھی ہنگامہ آرائی کے الزام میں اٹھا کر لے گئی ہے۔

عدالت کے روبرو تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضے سے 6 ڈنڈے اور 2 راڈز برآمد ہوئے ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو 14 روز میں چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایم کیوایم رہنماؤں اور کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |