حکومت کا ستمبر کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی تھی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا فیصلہ کابینہ نےکیا ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار۔ فوٹو: فائل 

حکومت نے ستمبر کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ کابینہ نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر غور کیا اور اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ ستمبر کے لیے پیٹرولیم موصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔


واضح رہے کہ اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی تھی۔

 
Load Next Story