الآصف اسکوائر اور اطراف سے9ملزمان گرفتاراسلحہ برآمد
جنت گل گروپ کے کارندوں نے بھتہ5سو روپے کردیا تھا جس پر جھگڑا ہوگیا تھا
سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر میں2گروپوں کے درمیان مسلح تصادم اور5افراد کی ہلاکت کے بعد سے پولیس نے الآصف اسکوائر اور اطراف کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کے قتل میں ملوث2ملزمان سمیت9ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان نے دکانداروں سے بھتے کی رقم میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا،
تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود الآصف اسکوائر میں گذشتہ دنوں دو گروہوں کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم اور فائرنگ سے پانچ افراد کی ہلاکت کے مقدمے کی تفتیش کے سلسلے میں پولیس کی بھاری نفری نے گذشتہ رات گئے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر اور حاجی جنت گل ٹاؤن میں سرچ آپریشن کیا اس دوران پولیس نے جنت گل ٹاؤن اور الآصف اسکوائر سے9ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،
اس سلسلے میں ڈی ایس پی سہراب گوٹھ افتخار لودھی نے ایکسپریس کو بتایا کہ پولیس نے پانچ افراد کے قتل میں ملوث فائرنگ کرنے والے دو ملزمان اسفند یار ولد شہزادو اور خیال زمان ولد قدم خان کو بھی گرفتار کرلیا ہے، انھوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور ایک نائن ایم ایم پستول بھی ملا ہے ڈی ایس پی سہراب گوٹھ افتخار لودھی نے بتایا کہ حاجی جنت گل گروپ کے کارندوں کا الآصف اسکوائر میں گوشت کی دکان چلانے والے تاجک باشندے سید اﷲ عرف سیدن سے دکان کا بھتہ بڑھانے کے معاملے پر جھگڑا شروع ہوا تھا،
انھوں نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران ہونے والی فائرنگ سے سید اﷲ عرف سیدن کا ایک بھائی مرزا عبدالمومن ہلاک اور ایک بھائی سنت اﷲ زخمی ہوا تھا، ڈی ایس پی نے بتایا کہ جنت گل گروپ کے کارندوں نے الآصف اسکوائر کے دکانداروں سے لیا جانے والا بھتہ3سو روپے سے5سو روپے کردیا تھا جس پر دکانداروں کا جنت گل کے کارندوں تصادم ہوگیا تھا، جنت گل کے کارندے دکانوں سے بھتہ وصول کرتے ہیں۔