چوہدری نثار کا برطانیہ سے الطاف حسین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

وزیرداخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں الطاف حسین کے خلاف شواہد ان کے حوالے کردیئے، ذرائع


ویب ڈیسک August 31, 2016
وزیرداخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں الطاف حسین کے خلاف شواہد ان کے حوالے کردیئے، ذرائع، فوٹو؛ فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے برطانوی ہائی کمشنر سے ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کی حالیہ تقریر پر ان کے خلاف کارروائی سے متعلق بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے الطاف حسین کے خلاف کارروائی کے لیے ضروری شواہد برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کردیئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: الطاف حسین کے خلاف برطانوی حکومت کو باضابطہ ریفرنس بھجوا دیا گیا

ذرائع کا کہنا ہےکہ چوہدری نثار نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں کہا کہ الطاف حسین نے اپنی تقریر کےذریعے اشتعال اور بد امنی پھیلائی، برطانوی حکومت اپنے قوانین کے مطابق متحدہ بانی کے خلاف کارروائی کرے۔ ذرائع کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے الطاف حسین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔