میڈیا ہاؤسز پر حملے میں ملوث مزید 35 خواتین کی نشاندہی ہوگئی آئی جی سندھ

حملوں میں ملوث خواتین کو تفتیش کے لیے حاضر ہونا پڑے گا، اے ڈی خواجہ


ویب ڈیسک August 31, 2016
حملوں میں ملوث خواتین کو تفتیش کے لیے حاضر ہونا پڑے گا، اے ڈی خواجہ، فوٹو؛ فائل

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہےکہ کراچی میں 22 اگست کے روز میڈیا ہاؤسز پر حملے میں ملوث مزید 35 خواتین کی نشاندہی ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی سندھ نے بتایا کہ 22 اگست کو کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملے میں ملوث مزید 35 خواتین کی نشاندہی ہوگئی ہے۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہےکہ متعلقہ خواتین کے ورثا نے یقین دلایا ہےکہ وہ تفتیش کے لیے حاضر ہوں گے اور اس کے لیے پولیس نے ورثا کے حلف نامے بھی حاصل کرلیے ہیں۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ حملوں میں ملوث خواتین پولیس کی اجازت کے بغیر شہر سے باہر نہیں جاسکیں گی۔

واضح رہے کہ 22 اگست کو کراچی پریس کلب کے باہر الطاف حسین کی متنازعہ تقریر کےبعد خواتین نے ڈنڈوں سے نجی ٹی وی چینل پر حملہ کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔