حکومت کا 10 روپے کا سکّہ متعارف کرانے کا اعلان

وزیرِ اعظم نواز شریف نے سکّے کے ڈیزائن کی منظوری اور 5 روپے کے سکّے کا ڈیزائن بدلنے کی منظوری دے دی۔


ویب ڈیسک August 31, 2016
وزیرِ اعظم نواز شریف نے سکّے کے ڈیزائن کی منظوری اور 5 روپے کے سکّے کا ڈیزائن بدلنے کی منظوری دے دی۔ فوٹو؛ فائل

وزیرِ اعظم نواز شریف نے بدھ کے روز 10 روپے کے سکّے کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 10 روپے کے نئے سکّے کے اجرا اور 5 روپے کا سکّے کے ڈیزائن بدلنے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ ٹیکس اور محصولات قوانین میں ترمیم اور پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی تفصیلات بھی طے کی گئیں۔ اجلاس میں سیکشن ٹو کی شق 22 اے پر ترمیمی نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا جو سیلز ٹیکسٹ ایکٹ 1990 کے تحت تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔