سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن کا فیصلہ اٹل ہے مولا بخش چانڈیو

رجسٹریشن دینی جماعتوں کے تحفظات دور کیے جائیں گے، مشیر اطلاعات سندھ


ویب ڈیسک August 31, 2016
رجسٹریشن دینی جماعتوں کے تحفظات دور کیے جائیں گے، مشیر اطلاعات سندھ، فوٹو؛ فائل

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہےکہ صوبے میں مدارس کی رجسٹریشن کا فیصلہ اٹل ہے اور اس حوالے سے مدارس کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کا فیصلہ اٹل ہے اس حوالے سے دینی جماعتوں کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں یہ کام اس انداز سے ہو اس میں افراتفری نہ ہو اور سب لوگوں کے لیے قابل قبول ہو، مدارس کی رجسٹریشن پر تمام لوگوں کے ساتھ متفقہ طور پر اس قانون پر عملدرآمد کرائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔