ایشوریا کی نئی فلم پر ابھیشیک بچن کا حیرت انگیز ردعمل

ایشوریا فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں رنبیر کپور، فواد خان اور انوشکا شرما کے ساتھ نظر آئیں گی۔


ویب ڈیسک August 31, 2016
ایشوریا فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں رنبیر کپور، فواد خان اور انوشکا شرما کے ساتھ نظر آئیں گی۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اسٹار ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ اہلیہ ایشوریا رائے کی فلم ''اے دل ہے مشکل'' کا شدت سے انتظار ہے۔

بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ''اے دل ہے مشکل'' میں رنبیر کپور اور ایشوریا رائے کے کچھ ناقابل اعتراض مناظرکی عکس بندی پربچن خاندان نے ناراضی کا اظہار کیا تھا جب کہ میگا اسٹار امیتابھ بچن کی جانب سے فلم سے قابل اعتراض مناظر کو فلم سے ہٹانے کی درخواست کی تھی لیکن اب فلم کے پہلا ٹیزرجاری کردیا گیا ہے ۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:رنبیر اور ایشوریا کے قابل اعتراض مناظر فلمانے پر بچن خاندان ناراض

ہدایتکار کرن جوہر نے فلم ''اے دل ہے مشکل ''کے پہلا ٹیزرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیا جو کہ ایک منٹ 34 سیکنڈ پر مشتمل ہے جب کہ ٹیزر میں رنبیر کپور اور ایشوریا رائے بچن کے درمیان فلمائے گئے بوس وکنار کے مناظر کو بھی شامل کیا گیا ہے جس پرحسینہ عالم کے شوہر ابھیشیک بچن نے حیرت انگیزردعمل جاری کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کہنا تھا کہ فلم ''اے دل ہے مشکل'' کے لیے کرن جوہر نے بہترین کام کیا ہے اور فلم کا شدت سے انتظار ہے۔



اس خبر کو بھی پڑھیں:ایشوریا رائے نے رنبیر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

واضح رہے کہ فلم ''اے دل ہے مشکل'' میں رنبیر کپور، فواد خان،ایشوریا رائے بچن اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم کو رواں سال دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔