حکم امتناع ختم ہوتے ہی کے الیکٹرک کے10 بینک اکاؤنٹس منجمد

لارج ٹیکس پیئرز یونٹ ٹو کراچی نے واجب الادا ٹیکس واجبات کی جزوی وصولی کرلی


Ehtisham Mufti September 01, 2016
لارج ٹیکس پیئرز یونٹ ٹو کراچی نے واجب الادا ٹیکس واجبات کی جزوی وصولی کر لی فوٹو: فائل

لارج ٹیکس پیئرز یونٹ ٹو کراچی نے حکم امتناع ختم ہوتے ہی بدھ کوکے الیکٹرک کے10 بینک اکاؤنٹس منجمد کرتے ہوئے جزوی طور پر واجب الادا ٹیکس واجبات کی وصولیاں کرلی ہیں۔

ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ٹیکسوںکی مد میں کے الیکٹرک پر 67 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کے واجبات ہیں لیکن متعدد نوٹسز کے اجرا کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے واجبات کی ادائیگیاں نہیں کی گئیں بلکہ اس ضمن میں کے الیکٹرک نے کئی ماہ قبل ہی حکم امتناع حاصل کر لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں